ایشوریا کے سلمان خان پر سنگین الزامات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان اور مس یونیورس ایشوریا رائے بچن ہمیشہ سے ہی سرخیوں میں رہے ہیں، اگرچہ ان دونوں کا اب آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے تاہم ان کاتعلق ہمیشہ سے ہی باعثِ موضوع رہا ہے، مداحوں کو ان کے باری میں جاننے کی دلچسپی رہتی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق سلمان کو مبینہ طور پر2001میں ایشوریہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے کافی ہنگامہ کیاتھا اور انہوں نے ایشوریا کے گھر جانے کی بھی کوشش کی تھی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان وہاں شادی کے لیے ایشوریا کوپرپوز کرنے آئے تھے لیکن ایشوریہ شادی کیلئےتیار نہیں تھیں، اس سب تماشے کے باوجود ایشوریہ نے سلمان کو اپنے گھر میں آنے دیا لیکن انکے رشتے میں دراڑ آچکی تھی،سال2002میں ایشوریہ رائے نے عوامی سطح پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی اور سلمان پر کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
ایشوریا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کے ساتھ انکے بدترین دور میں انکے ساتھ رہیں لیکن بدلے میں انکو زبانی، ذہنی بدسلوکی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا،اپنے زمانے میں بالی ووڈ کی خوب صورت ترین ہیروئنز میں شمار ہونے والی اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کو نہایت ناخوش گوار تجربہ قرار دیا تھا۔
اس حوالے سے ایشوریہ کا دعویٰ تھا کہ سلمان خان کے رشتے دار اور دوست انکی ساکھ اور کاروباری رابطوں کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔