"جیل میں ڈال دوں گا"ڈونلڈ ٹرمپ کی فیس بک کے بانی کو دھمکی

Aug 31, 2024 | 14:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میٹا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کو جیل میں بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انتخابات متاثر کرنے کیلئے کوئی غیر قانونی کام کیا تو جیل میں ڈال دوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب" سیو امریکا" میں لکھا ہم فیس بک کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر اس بار انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو سزائے موت دلوانے کی کوشش، شوہر کی چال الٹی پڑ گئی
ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔