مسافر آپے سے باہر، ہتھوڑے سے امریکی ائیرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کردیا، ویڈیو وائرل

Aug 31, 2024 | 15:12:PM

(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک چلی کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک مسافر  نے  ہتھوڑا اٹھا کر امریکی ایئرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کردیا۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر نے مشتعل ہو کر ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کر ڈالی، مسافر نے امریکن ایئر لائن کا کاؤنٹر ہتھوڑے سے توڑ ڈالا، جس سے ایئرلائن کو 22 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مسافر میامی جانا چاہتا تھا اور وہاں سے اُسے ہیٹی جانا تھا، جب مسافر چیک اِن کے لیے امریکن ایئر لائن کے کاؤنٹر پر پہنچا تو اُسے بتایا گیا کہ اُسے کسی نے جعلی ٹکٹ بیچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو سزائے موت دلوانے کی کوشش، شوہر کی چال الٹی پڑ گئی

یہ سننا تھا کہ مسافر آپے سے باہر ہو گیا اور قریب ہی پڑا ہوا ہتھوڑا اٹھا کر کمپیوٹرز اور اسکرینز کو توڑنا شروع کر دیا، موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کو اپنے اپنے سیل فون میں ریکارڈ کر لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مسافر نے 5 کمپیوٹر اور 6 اسکرینیں توڑ ڈالی ہیں، پولیس نے مشتعل مسافر کو گرفتار کر لیا، جسے آج ہفتے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں