نشئی شوہر کا گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد، چھت سے نیچے پھینک دیا

Aug 31, 2024 | 15:13:PM
نشئی شوہر کا گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد، چھت سے نیچے پھینک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) لاہور میں نشئی شوہر اور سسرالیوں نے مل کر بہو کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر  چھت سے نیچے پھینک دیا۔
لاہور کے علاقے شادباغ میں آج ایک نہایت افسوسناک واقعہ دیکھنے میں آیا، شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر  اسے چھت سے نیچے پھینک دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق  واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی کا نام لائبہ بتایا جارہا ہے جبکہ شوہر کا نام بلال خان ہے۔

ذرائع کے مطابق  پولیس نے متاثرہ خاتون کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6 سال قبل 24 سالہ لائبہ کی شادی شادباغ کے رہائشی بلال خان سے ہوئی تھی جو نشے کا عادی ہے، ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کے باپ نے داماد پر الزام عائد کیا کہ بلال اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد کرتا تھا، ایف آئی آر میں سسر پر بہو سے زیادتی کا الزام بھی لگایا گیا ہے، پولیس نے لڑکی کے سسرعمر دراز کو حراست میں لےلیاہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے  بہو پر تشدد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور اس گھٹیا فعل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔