مسلم لیگ (ن)کا بلدیاتی انتخابات رواں سال ہی کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ، جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پارٹی سربراہ کو آگاہ کیا،ن لیگ کانیابلدیاتی ایکٹ2024جلدپنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ،بلدیاتی انتخابات رواں سال ہی کروانے پر اتفاق ہوا ہے،بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروانے پر اتفاق کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی ہے ،ن لیگ کی جانب سے آئندہ چندروزمیں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نواز شریف کی آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت ، فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھنےکابھی فیصلہ کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں خواجہ آصف کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نئے بلدیاتی نظام پر ان پٹ دی ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں ، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے کی تجویز دی ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام سیاسی اور حکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کےلئے وسائل مہیا کریں، اجلاس میں مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر مشاورت ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خساروں کے شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کے لئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے اقدامات پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا ،پارٹی صدر محمد نوازشریف نے وفاقی حکومت کے 50 ارب اور پنجاب حکومت کے 46 ارب کے عوامی ریلیف کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف مشکل معاشی حالات میں نہایت محنت، جذبے اور بھرپور صلاحیت سے پرخلوص کام کررہے ہیں، پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں14 روپے فی یونٹ ریلیف کی فراہمی شروع ہونے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو پارٹی صدر کی شاباش ،نوازشریف نے کہا کہ چاہتاہوں کہ پاکستان کے ہرشہری کو مہنگائی سے جلد ریلیف ملے، مریم نواز اور اُن کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔