ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی 3حکومتی کمیٹیوں سے مستعفی

ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے

Aug 31, 2024 | 18:28:PM

(24نیوز)ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی کے رکن تھے، ڈاکٹر قیصر بنگالی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے رکن تھے،دستاویز کے مطابق ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے،ڈاکٹر قیصر بنگالہ نے کہاکہ حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز کے برخلاف اقدامات کررہی ہے،اخراجات میں کمی کیلئے 50سرکاری محکمے بند کرنے کی تجویز دی۔

اخراجات میں کمی کیلئے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جارہا ہے،حکومت تجاویزکے برخلاف گریڈ1سے 16کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے،محکموں سے گریڈ17سے 22کے افسروں کی نوکریوں کو بچایا جارہا ہے،محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30ارب کے اخراجات کم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نفیس کا شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ سے رابطوں کا انکشاف

مزیدخبریں