کراچی میں 5 روز کے دوران 226 ملی میٹر بارش ریکارڈ

Aug 31, 2024 | 19:15:PM
کراچی میں 5 روز کے دوران 226 ملی میٹر بارش ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 سے 31اگست تک بارش کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5روز کے دوران سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226 ملی میٹرہوئی، اس دوران گلشن حدید میں 175، قائد آباد میں 161 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،

27 تا 31 اگست تک ناظم آباد میں 122، کیماڑی میں 105، کورنگی اور نارتھ کراچی میں 100 ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی جبکہ فیصل بیس پر 95 ملی میٹر، اولڈائیرپورٹ پر 77.5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 تا31 اگست تک گلشن معمار میں 75.6، جناح ٹرمینل میں 75ملی میٹر، مسروربیس میں 62.5، بن قاسم میں 56.3 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 44.3، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 43 ملی میٹر بارش ہوئی،5روزکے دوران سب سے کم  بارش صدر میں 37 اورگڈاپ میں 30 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔