بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے نجی ہیلی کاپٹر گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بھارت کی آرمی اپنی الٹ پٹانگ حرکتوں کے باعث ہمیشہ جگ ہنسائی کے باعث بنتی رہتی ہے ، اب بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر کو ایئرلفٹ کئے جانے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس سے بھارتی فضائیہ کو مہنگا جھٹکا لگا ہے،آج صبح بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ایک خراب ہیلی کاپٹر کو لے کر اتراکھنڈ کے شہر کیدارناتھ سے گوچر روانہ ہوا، لیکن ملٹری ہیلی کاپٹر سے لٹکتا خراب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ نجی ہیلی کاپٹر لنچولی میں دریائے منداکنی کے قریب گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا،یہ حادثہ کیمرے میں آنکھ میں قید ہو گیا۔
رودرپریاگ کے ضلعی سیاحتی افسر راہول چوبے نے بتایا کہ مذکورہ نجی ہیلی کاپٹر کو مرمت کے لیے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کی مدد سے گوچر بیس پر لے جایا جا رہا تھا۔ تاہم، ایم آئی 17 کے توازن کھونے پر پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ایک خالی جگہ پر گرا دیا،روہول چوبے نے ایک سرکاری بیان میں کہا، ’جیسے ہی MI-17 نے تھوڑا فاصلہ طے کیا، اس نے ہیلی کاپٹر اور ہوا کے وزن کی وجہ سے توازن کھونا شروع کر دیا اور پائلٹ کو اسے تھارو کیمپ کے قریب گرانا پڑا‘۔