پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کل تعداد کتنی ہوگئی؟جانئے

Aug 31, 2024 | 19:18:PM
پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کل تعداد کتنی ہوگئی؟جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں منکی پاکس کایک اور ا کیس سامنے آ گیا جس سے ملک میں منکی پاکس کی تعداد بڑھ کر 3تک جا پہنچی، بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

 پشاور ائیرپورٹ پر سامنے آنے والے منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آیا ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر  سکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد دونوں افراد کو بارڈرہیلتھ سروسز عملے نے آئسولیٹ کیا تھا، ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد کے نمونے پشاورریفرنس پبلک لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھیجے گئے تھے ان میں سے ایک کیس پازیٹو آگیا ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ پازیٹو آنے والاشہری پشاور کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے جب کہ متاثرہ شخص کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کی سکریننگ کی جارہی ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہےکہ حالیہ ایمرجنسی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے،اس حوالے سے وزیراعظم کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹرمختار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوام کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنارکھی ہے، تمام ائیرپورٹس پربارڈر ہیلتھ سروسز کا سٹاف کام کررہا ہے۔  دوسری جانب ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی نے منکی پاکس کے تیسرے کیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور ایئر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں زخم سے سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوائے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کی ہے، مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے، مریض کا تعلق اورکزئی سے ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں سال 2024 میں ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے، مزید کہا کہ اب تک مقامی سطح پر کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایم پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے مریض میں ایم پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں، ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔