متحدہ عرب امارات کا غزہ میں پولیو مہم کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کا اعلان

Aug 31, 2024 | 19:42:PM
متحدہ عرب امارات کا غزہ میں پولیو مہم کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے غزہ میں انسدادپولیو مہم کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کے عطیہ کا اعلان کر دیا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں کل سے انسدادِپولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے انسدادپولیو مہم سے قبل عملے کی سلامتی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،سربراہ عالمی ادارہ صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ فریقین طبی عملے، صحت کی سہولتوں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، غزہ میں طبی حکام، ڈبلیو ایچ او، یونیسف، انروا اور دیگر امدادی تنظیموں کے 2700 ہیلتھ ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے، غزہ میں انسدادپولیو مہم کے لیے ویکسین کی 1.26 ملین خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسافر آپے سے باہر، ہتھوڑے سے امریکی ائیرلائن کا کاؤنٹر تہس نہس کردیا، ویڈیو وائرل