موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

Aug 31, 2024 | 22:19:PM
موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
کیپشن: موڈیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی ”موڈیز“ کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ ”سی اے اے 3“ سے بہتر کرکے ”سی اے اے 2“ کر دی گئی ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کیلئے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔دوسری جانب موڈیز نے چار پاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے 2 کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان