(24 نیوز)بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا ان دنوں خوب اخبارات اور ٹی وی چینلز کی خبروں کی زینت بن رہی ہیں، کبھی ان کے کروڑوں روپے کے قیمتی پہناوے مشہور ہوتے ہیں تو کہیں وہ دلفریب انداز میں مختلف پروگرامز میں نظر آتی ہیں-
رپورٹس کے مطابق بھارتی ادکارہ ارووشی دبئی میں ہونیوالے ایک نئے سال کے پروگرام میں دیکھائی دیں گی اور وہ اس پروگرام میں اپنی 15 منٹ کی موجودگی کے لئے4 کروڑ روپے چارج کررہی ہے-
واضح رہے کہ نئے سال کی شروعات کے موقع پر دنیا بھر میں بڑے سطح پر پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان پروگرامز میں مشہور شخصیات کی لائیو پرفارمینس ہوتی ہے- ان پروگرامز میں پرفارمنس کے لئے ہر سٹار الگ الگ فیس لیتے ہیں- بھارتی اداکارائیں ایسے پروگرامز میں صرف 25 سے 50 لاکھ روپے وصول کرتی ہےلیکن اروشی روتیلا نے ایک پروگرام کے لیے کئی گناہ زیادہ فیس لی ہے-