بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی گاڑی کو حادثہ، اظہر الدین محفوظ رہے

Dec 31, 2020 | 09:44:AM

(24نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔ سابق کرکٹر نے ٹوئٹر پر حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے محفوظ رہے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ہوٹل کی دیوار سے جا ٹکرائی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اظہر الدین کی گاڑی کو حادثہ راجستھان میں پیش آیا جس میں وہ محفوظ رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان کی گاڑی کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کس قدر خوفناک تھا اور ان کی گاڑی شدید متاثر ہوئی ہے۔
 سابق کرکٹر نے ٹوئٹر پر  حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے محفوظ رہے ہیں،  اور ٹھیک ہیں، ان تمام لوگوں کاشکریہ جنہوں نے  پیغامات بھیجے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پولیس کے مطابق اظہر الدین اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ سفر کررہے تھے اورسوروال کے علاقے میں ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوکر ایک ہوٹل سے جاٹکرائی جس کے باعث وہاں کام کرنے والا ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں