اداکارہ کا دعویٰ 1کروڑ کا سرکاری وکیل کی فیس82 لاکھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کےایک شہری نے ممبئی ہائیکورٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ایک چھوٹے معاملے میں دائرکردہ درخواست کے دفاع کیلئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کا سینئر وکیل کی خدمات کو حاصل کرنے اور پھر اسے ایک خطیر رقم کی ادائیگی کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کے بنگلے کے انہدام کے معاملے میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی پیروی کرنے والے سنئیر سرکاری وکیل کو کارپوریشن نے 82 لاکھ روپیہ بطور فیس ادا کئے جبکہ اداکارہ نے اپنے بنگلے کے غیر قانونی انہدام کے سلسلہ میں بطور ہرجانہ کارپوریشن سے ایک کروڑ روپیہ کا معاوضہ طلب کیا تھا۔عدالت نے انہدامی کاررائی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے معاوضہ دینے سے انکار کیا تھا۔ اتنی کثیر رقم خرچ کئے جانے کے باوجود ممبئی ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئےریمارکس دیئے کہ آخر اس معاملے میں جلدی کیا ہے ?اور درخواست گزار عجلت کا کیوں مظاہرہ کر رہا ہے ?
واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کے روبرو شرد ڈی یادو نے نامی ایک شخص نے درخواست داخل کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ اسے یہ معلومات حاصل ہوئی ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا رناوت کی جانب سے اسکے بنگلے کہ ایک حصہ کے انہدام کے خلاف جو عرضداشت داخل کی تھی اسکے دفاع کیلئے سینئر ایڈووکیٹ ایسپی چنائی کی خدمات حاصل کی تھی اور بطور فیس انھیں 82 لاکھ روپے ادا کئےتھے۔یادو نےاپنی عرضداشت میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک سینئر وکیل کی خدمات کو حاصل کرنا اور پھر ایک خطیر رقم کی ادایگی کو چیلنج کیا ہے۔انہوں نے ملک کی متعدد اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو "چھوٹے چھوٹے معاملات " میں سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کر کے عوامی پیسوں ضائع نہیں کرنا چاہئے۔