بھارت: کسان تنظیموں اور حکومت میں دو نکات پر اتفاق

Dec 31, 2020 | 10:31:AM
بھارت: کسان تنظیموں اور حکومت میں دو نکات پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)بھارتی حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان فصل کی باقیات جلانے سے متعلق آرڈیننس اور مجوزہ بجلی قانون کے سلسلے میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زرعی اصلاحاتی قوانین کے سلسلے میں تحریک چلانے والی کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین ہوئے مذاکرات میں فصل کے باقیات (پرالی)جلانے والے کسانوں پر کی جانے والی کاروائی اور مجوزہ بجلی اصلاحاتی قانون میں سبسڈی کو ختم کرنے کے اندیشے پر فریقین میں اتفاق رائے ہوا ہے۔ان مذاکرات میں بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور مرکزی وزیر پیوش گوئل شامل ہوئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ فصل کے باقیات جلانے پر کسانوں کے خلاف کی جانے والی کاروائی اور مجوزہ بجلی اصلاحاتی قانون میں سبسڈی ختم کرنے کے اندیشے کو دور کر لیا گیا ہے اور اس پر دونوں فریق متفق ہیں۔ کسان تنظیم چاہتی ہیں کہ کھیتی کے لیے ملنے والی بجلی پر کسانوں کی سبسڈی جاری رہے اور فصل کے باقیات جلانے کی پاداش میں کسانوں پر کوئی کاروائی نہ کی جائے۔