حکومت کا چینی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

Dec 31, 2020 | 10:38:AM

 (24نیوز)ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نےکہا کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی 

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ویکسین کی جو خوراکیں خریدی جائیں  گی وہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ  پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔

واضح رہےدوسری جانب اس ضمن میں گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ کیبنٹ کمیٹی کےاجلاس میں 10 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دی گئی ہے جو تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ڈریپ کے ماہرین ویکسین کی منظوری دیتے ہیں، ہمارا ہدف جنوری کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کی فراہمی ہے۔

مزیدخبریں