کراچی میں شدید ٹھنڈ۔۔پارہ 8 ڈگری ریکارڈ۔۔

Dec 31, 2020 | 11:17:AM

( 24نیوز)کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے بسیرا کرلیا جس سے شہر کا درجہ حرارت کم ہونے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں