بلوچستان: 2020 میں دہشتگردی واقعات کم، دیگر جرائم میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سال 2020 کے دوران بلوچستان میں2019 کے مقابلے میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی جبکہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔2020 میں بلوچستان کی صورت حال پہلے سے قدرے بہتر رہی۔
بلوچستان صوبے کی رواں سال سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں 87 بم دھماکےاور 2020 میں 53 بم دھماکے ہوئے، 2019خود کش دھماکے 7 جبکہ 2020 میں 2 ہوئے،جبکہ ٹارگٹ کلنگ کا گراف صفر رہا۔دوسری جانب دیگر جرائم میں اضافہ پریشان کن رہا۔2019 میں ڈکیتی کے 25 واقعات جبکہ 2020 میں 43 واقعات رپورٹ ہوئے ۔ 2019 میں چوری کی وارداتیں168 سے بڑھ کر 178 ہو گئیں۔ کار چھیننے کے 2019 میں 38 واقعات جبکہ 2020 میں بڑھ کر 47 واقعات ہوئے، موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات 227 سے بڑھ کر 271 ہو گئے۔سال 2020 کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کی بڑی وجہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے انتہا کوششیں ہیں۔