ن لیگی ہوں،مقابلہ کریں، جلیل شرقپوری کا رانا تنویر کوچیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ میں ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے۔انہوں نے اپنے علاقے سے منتخب ن لیگی رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کو چیلنج کیا کہ وہ استعفیٰ دے کر ان سے مقابلہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ میں اب بھی مسلم لیگ ن میں ہوں اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔
واضح رہے کہ ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے ستمبر میں ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کی گئی تقریر پر تنقید کی تھی جس کے بعد سے ان کے مسلم لیگ ن سے تعلقات خراب ہوگئے اور انہوں نے متعدد بار پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بعدازاں انہوں نے دیگر ممبران کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس پر ن لیگ کی جانب سے انہیں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو مشروط استعفٰی بجھوایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک اگر ان کے علاقے سے ن لیگ کے ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف استعفے دے دیں تو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیاجائے۔