(24نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے آئی جی پی اور چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مندرجلانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے ملاقات کی تھی، اور رمیشن کمار نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقہ ٹیری میں مندر کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگادی اور مندر مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے مندر میں توسیع قبول نہیں۔