(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے ملک مخالف تقریر کیس میں ایم این اے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں ملک مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے ایم این اے علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس کی جانب سے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔علی وزیر سمیت دیگرملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدے کا چالان پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ علی وزیر کیخلاف ملک مخالف تقریر کامقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج ہے۔