(24 نیوز)سال کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈ الر سستا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ۔
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں سال کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر 48 پیسے سستا ہو گیا اور اس وقت 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ادھر سٹاک مارکیٹ میں کاوربار کے کے دوران تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 43 ہزار 694 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ انڈیکس زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا، اس وقت انڈیکس 25 پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 43 ہزار 720 پوائنٹس پر آ گیا۔