ہوائی فائرنگ خطرناک،سال نو پر احتیاط برتی جائے،آصفہ بھٹو کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے عوام سے سال نو کے جشن پر احتیاظ برتنے کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو نے لکھا کہ آدھی رات کو ہوائی فائرنگ میں دوسروں کے ساتھ شریک نہ ہوں۔ آپ کی ہوائی فائرنگ کسی کی جان لے سکتی ہےیہ سب کے لئے خطرناک ہے۔
When the clock strikes midnight, don’t indulge in aerial firing! Your stray bullet could end an innocent life. Please don’t make your celebration a cause for grief for someone else. #CelebrateResponsibly
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) December 31, 2020
انہوں نے کہا کہ آپ کی فائرنگ سے ایک معصوم زندگی ختم ہوسکتی ہے لہذا اپنی خوشی کو کسی اور کے غم کا سبب نہ بنائیں۔
آصفہ بھٹو نے ہیش ٹیگ ’ذمہ داری سے منائیں‘ کا بھی اپنی ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔