وزیراعظم کا آج قوم سےخطاب، تعمیراتی شعبے سے متعلق اہم اعلانات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گے، جس میں وہ اہم فیصلوں سےعوام کو آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے دوران تعمیراتی شعبے سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں ۔وزیراعظم نے راوی اربن اور ہاﺅسنگ سے متعلق اجلاس آج طلب کر لیاہے جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم قوم سے اپنےخطاب میں تعمیراتی شعبے کو دیئے جانے والے پیکج میں توسیع کا بھی اعلان کر سکتے ہیں جبکہ اہم فیصلوں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔