کورونا ویکسینیشن۔۔ صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرز کا ڈیٹا طلب

Dec 31, 2020 | 14:43:PM

(24نیوز) کابینہ کی جانب سے چینی کمپنی سے ویکسین ڈوز خریدنے کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرزکا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےکورونا ویکسینیشن مہم کے پہلےفیز کیلئےابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اسی تناطر میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں سے کورونا کیلئےمختص ہسپتالوں کےعملےکا ڈیٹا طلب کرلیا ہے صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کےڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی ویکسینیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی فہرست مشاورت سے تیار ہوگی۔ پہلےفیز میں سرکاری، نجی کرونا وارڈز کے عملےکی ویکسینیشن ہوگی۔ کورونا ویکسینیشن کاپہلا فیزمارچ کے اوائل میں ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ صوبوں سے کرونا ویکسینیشن مہم پر تجاویز طلب کی گئی ہیں اس وقت ملک بھر میں726سرکاری،نجی اسپتال کرونا کیلئےمختص ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کےہیلتھ کیئر ورکرز کی کرونا ویکسینیشن دو مراحل میں ہوگی۔ پہلے فیز میں پانچ لاکھ سے زائدہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوگی جبکہ دوسرے فیز میں بقیہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کی جائے گا۔ ہیلتھ کیئر ورکر کو عالمی معیار کے مطابق دو کرونا ویکسین لگائی جائیں گی۔ پہلےفیز میں سائینوفارم سےکرونا ویکسین کی12لاکھ وائلزخریدی جائیں گی۔

 
 

مزیدخبریں