(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج 31 دسمبر ہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12بجے ختم ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ نون لیگ کے دو مستعفی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کی طلبی پر مکر گئے، 2020 میں اپوزیشن کو انکے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ’ناک آﺅٹ‘ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے اتحاد اپنے مفادات، سوچ، بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔اخلاقی جرات ہوتی تو پی پی کے فیصلےکے بعد خو دہی پی ڈی ایم کی تحلیل کا اعلان کر دیا جاتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی چیلنج سےنبردآزما ہوا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کو عالمی پذیرائی ملی۔