تحریک انصاف کی قیادت نے رابطے شروع کر دئیے

Dec 31, 2020 | 15:35:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی کا وفد آج شام کو ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر ملاقات کے لئے آئے گا۔

تفصیلات کے  مطابق مردم شماری پر وفاقی حکومت سے ناراض ایم کیوایم پاکستان سے تحریک انصاف کی  قیادت نے رابطے شروع کردیئے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کا وفد آج شام کو ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر ملاقات کے لئے آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے  وفد میں فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اور یہ ملاقات پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر کی جارہی ہے،  ملاقات میں وفد وزیر اعظم عمران خان کا پیغام بھی ایم کیوایم قیادت کوپہنچائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، تاج حیدر اور وقار مہدی پر مشتمل  پیپلز پارٹی کے وفد نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر پہنچ کر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے  ملاقات کی تھی، جس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں