اس حکومت میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہا ہے کہ یہ بات افسوسناک ہےکہ تعلیم یافتہ فرد نسل درنسل غلامی پر خوش ہوتا ہے۔اس حکومت میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بغیر جنگ کے کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈالا دیا۔پارٹیاں جمہوریت کی دعوےدار ہیں لیکن پارٹی میں چھوٹا ورکر بڑا عہدہ نہیں لے سکتا، انہوں نےکہا کہ پاکستان میں افراد یا خاندانوں کا نہیں بلکہ عدل و انصاف کا راج ہوگا۔سراج الحق نے کہا ادارے تباہ ہوگئے ہیں فیصلہ کرنا مشکل ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کورونا کے سبب پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کھلے اور مارکیٹیں بند ہیں جبکہ یہاں الٹا چل رہا ہے،وبا کے دوران تعلیمی اداروں میں حکومت نے ایک ماسک بھی فراہم نہیں کیا۔