تحقیقات مکمل ،لیگی اراکین کے استعفے جعلی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے سپیکر کو بھجوائے گئے استعفوں کی تحقیقات مکمل، اسد قیصر نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی استدعا منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تحقیقات اور لیگی اراکین کے موقف پر رولنگ جاری کر دی۔ اسد قیصر نے کہا کہ دونوں اراکین کے استعفے منظور نہیں کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ارکان نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفے صرف پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا موقف اپنایا تھا۔