حکومت کے نئے سال پر عوام کو مہنگائی کے تحفے

Dec 31, 2020 | 18:14:PM

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے عوام پر نئے سال کا بم گراتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو نیا سال کا تحفہ دیدیا گیا ہے، حکومت نے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافہ کی سمری مسترد کر دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے صرف 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگی۔یاد رہے کہ ابھی پندرہ روز قبل 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں