دعا ہے 2021 مشکلوں سے نجات کا سال ہو، مولانا طاہر اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہاہے کہ سال 2020 پوری دنیا کیلئے انتہائی مشکل تھا، دعا ہے نیا سال ہم سب کیلئے مشکلوں سے نجات کا سال ہو۔
معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ انسان کی زندگی اسی سال کی طرح گزر جانی ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں اقتصادی اور جانی طور پر بڑا نقصان ہوا،جن کے پاس پیسہ ہے وہ کورونا ویکسین خرید رہے ہیں ، اصل نجات اللہ کے دربار میں معافی طلب کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ نئے سال میں اللہ سے معافی اور کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں۔