(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے منصوبے نیا پاکستان ہاﺅسنگ کی تکمیل میں قانونی رکاوٹ سامنے آگئی،پنجاب میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کی تکمیل غیر متعلقہ ادارے کے سپرد کر دی گئی, پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے اعتراضات عائد کر دیئے.
ذرائع کے مطابق اعتراضات میں کہاگیاہے کہ پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی فاٹا کے ذریعے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کی تکمیل نہیں ہو سکتی، نیا پاکستان ہاﺅسنگ کیلئے گھروں کی تعمیر پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی کا دائرہ کار ہی نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق فاٹا آرڈیننس کی سیکشن 10 کے تحت نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے گھروں کی تعمیر میں قانونی سقم موجود ہے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے محکمہ ہاﺅسنگ کو اعتراضات دور کرنے کے ہدایت کر دی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے فنڈز محکمہ خزانہ پنجاب کو واپس کرنے کا عندیہ دے دیاجبکہ فاٹا بورڈ نے پی اینڈ بورڈ کے اعترضات دور کردئیے ہیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کاکہناہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ کی تکمیل کیلئے فاٹا کے قانون میں ترامیم کی جارہی ہے۔
نیا پاکستان ہاﺅسنگ کی تکمیل میں قانونی رکاوٹ سامنے آگئی
Dec 31, 2020 | 18:33:PM