نیو ائیر نائٹ مناتے وقت تہذیب و اخلاق کا خیال رکھاجائے، آئی جی پنجاب

Dec 31, 2020 | 19:36:PM

(24 نیوز)شہری پر امن انداز میں مہذب لوگوں کی طرح اہل خانہ کیساتھ سال نو کی خوشیاں منائیں۔ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور آتش بازی سمیت ہر غیر قانونی اقدام کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ کی مناسبت سے شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کی خوشیاں مناتے وقت تہذیب و اخلاق کا دامن ہرگز نہ چھوڑا جائے۔چند منچلوں کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے پر امن شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 پولیس ٹیمیں شاہرات پر شہریوں کے تحفظ اور خدمت کے فرائض سر انجام دینے پر مامور رہیں گی۔ نیو ائیر نائٹ کی خوشیاں مناتے وقت کورونا سے بچائو کے ایس اوپیز کا بطور خاص خیال رکھیں۔
 پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ نئے برس میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ دوہزار اکیس فری رجسٹریشن آف کرائم، بہتر انویسٹی گیشن اور بہتر ین سروس ڈلیوری کا برس ہوگا۔دعا ہے کہ نیا برس پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سب کیلئے خوشیوں کا باعث ہو۔پنجاب پولیس کی جانب سے پوری قوم کو نئے سال کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ 

مزیدخبریں