اب ائیر پورٹ پر پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ، ای گیٹ نصب ہونگے

Dec 31, 2020 | 20:06:PM

(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سفری سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ، مسافروں کو پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ ۔ ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ سکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ای گیٹ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس پر نصب ہوں گے،ای گیٹ کے لیے ٹینڈر بھی طلب کرلیے گئے جس کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔یا د رہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر ہوگی۔ ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا استعمال کرتی ہیں،مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیز کی پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کرکے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد گیٹ یا ٹرنسٹائل کھل جاتی ہے۔

مزیدخبریں