کراچی میں ہائی سی ٹین یورو فائیو ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں ہائی سی ٹین یورو فائیو ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
ایم ڈی پی ایس او محمد طحہٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس او کلین اور گرین پاکستان کی بنیاد رکھنے کےلئے کوشاں ہے، اپنی آئندہ نسلوں کو سر سبز اور صاف پاکستان دینا چاہتے ہیں۔
ایم ڈی پی ایس او نے کہاکہ ہائی سی ٹین فی الحال کراچی میں پی ایس او کے منتخب آﺅٹ لیٹس پر دستیاب ہوگا،ان کاکہناتھا کہ یورو 5 ڈیزل کی قیمت یورو 2 ڈیزل کی قیمت کے برابر ہے ،حکومت پاکستان نے یورو فائیو ہائی سپیڈ ڈیزل کیلئے کم از کم 46 سی ٹین انڈیکس کا معیار مقرر کیا ہے۔
ایم ڈی محمد طحہٰ نے کہاکہ پی ایس او نے جو ڈیزل درآمد کیا ہے وہ 53 سے 58 سی ٹین انڈیکس کے درمیان ہے،یورو فائیو ڈیزل ماحول دوست ایندھن ہے جس میں سلفر کی مقدار انتہائی کم ہے، ان کاکہنا ہے کہ یورو 2 ڈیزل میں سلفر کی مقدار 500 پی پی ایم ہوتی ہے جبکہ یورو 5 ڈیزل میں 7 پی پی ایم ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس او اس سے قبل اسی سال یورو فائیو موٹر گیسولین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ یونٹ بھی متعارف کراچکی ہے ۔