(24 نیوز)سعودی عرب میں 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 9 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ 140 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کورونا کی صورتحال پراپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 140 افراد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 62 ہزار اور 741 ہوگئی،وزارت صحت کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں 24گھنٹے میں9 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا جس سے اموات 6ہزار 223 تک پہنچ گئی،جبکہ24گھنٹے میں171 مریض صحتیاب ہو گئے،وباسے چھٹکارہ پانےوالوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 853 ہو گئی۔
ادھر ابوظہبی میں 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 46ہزار 721 کوروناٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 1730 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، ابوظہبی میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار اور 822 تک پہنچ گئی،وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ابوظہبی میں24گھنٹوں 4 کورونا مریض چل بسے،مجموعی اموات 669 تک بڑھ گئی،ابوظہبی میں 24گھنٹوں میں1435 کورونامریض صحتیاب ہو گئے جس سے وبا سے چھٹکارہ پانے والوں کی تعداد 1 لاکھ 84ہزار442 ہوگئی۔
کورونا وائرس،سعودی عرب میں مزید9 اموات،140 نئے کیس رپورٹ
Dec 31, 2020 | 20:34:PM