عمران عباس نے علیزے سے شاد ی کے متعلق خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اداکار عمران عباس نے آخر خاموشی توڑ دی، اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ شادی کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ عمران عباس اور علیزے شاہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب عمران عباس نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر یہ افواہیں گردش کرتی رہیں۔ دوسری جانب علیزے شاہ کی جانب سے ان افواہوں کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔