(24 نیوز)سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے ہو گا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاسی ورکرز کےخلاف انتقامی کارروائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور میڈیا ٹرائل پر بحث کی جائےگی ،حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے ورکرز کےخلاف کریک ڈاؤن پر بحث ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ اور صوبوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش میں صدارتی آرڈیننس کے اجرا پر بحث کی جائےگی، سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر غیر قانونی قبضے کی کوشش پربحث بھی ایجنڈا کا حصہ ہے،اس کے علاوہ ملک میں بجلی، گیس بحران، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ پر بحث ایجنڈا میں شامل ہے۔
گلگت بلتستان میں الیکشن میں دھاندلی پر بحث بھی ایجنڈا کا حصہ ہے، اجلاس میں ملک کی خراب ہوتی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے قرضوں میں اضافہ پر بحث کی جائے گی۔
سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب
Dec 31, 2020 | 21:32:PM