شادی کی تصاویر لوگوں کو دکھانے پر دلہن قتل

Dec 31, 2020 | 21:43:PM

(24 نیوز) بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کیرا کونم میں شادی کی تصاویر لوگوں کو دکھانے پر الیکٹریشن نے اپنی دلہن کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ المناک واردات بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کیراکونم میں پیش آئی ہے جہاں ارون نامی ملزم جو ایک نجی ہسپتال میں الیکٹریشن کی نوکری کرتا تھا، کی 2ماہ قبل شیکھا کماری نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی، جس نے شادی کی تصویریں فیملی اور دوستوں کو بھیج دیں۔ 
اس معاملے پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور ارون نے شیکھاکو کرنٹ لگا دیا۔ شیکھا کو ارون نے خود ہی فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کی بیوی کو سجاوٹی لائٹس سے کرنٹ لگا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کو شک گزرا جس پر انہوں نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو ارون نے سچ اگل دیا۔ پولیس کے مطابق شیکھا اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی تھی اور ان کے پاس کافی زمین تھی۔
ارون نے زمین کے لالچ میں شیکھا کے ساتھ شادی کی تھی اوراس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتا تھا تاہم جب شیکھا نے اس کی مرضی کے خلاف شادی کی تصویریں لوگوں کو دکھائی تو وہ مشتعل ہو گیا اور اسے کرنٹ لگا کر مارڈالا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں