نیو ائیر نائٹ کاہلا گلا،مری میں 20 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا جس کے باعث مری میں ٹریفک جام ہوگیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔
Traffic Advisory Murree
— City Traffic Police, Rawalpindi (@ctprwp) December 31, 2020
غلط پارکنگ سےپرہیزکریں،
یہ ٹریفک جام کاسبب ہے!
آج صبح8بجےسےرات8بجےتک21000سےزائد گاڑیاں مری داخل ہوئی ہیں جبکہ مری میں صرف4500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے،جسکی وجہ سےرش متوقع ہےلیکن @RwpPolice اورٹریفک وارڈن آپکی مددکیلئےمامورہیں
????????Viewforth Rd pic.twitter.com/Q1s0vOPzEO
تفصیلات کے مطا بق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 20170 سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے، سیاح گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک،کسی بھی صورت ڈبل پارکنگ نہ کریں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں،ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔