غالب مارکیٹ پولیس کا بہن بھائی سے شرمنا ک سلوک ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)غالب مارکیٹ میں پولیس کی جانب سے فیکٹری میں کام کرنے والے بہن بھائی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لاہورغالب مارکیٹ پولیس کابہن بھائی کو کان پکڑوا کر سزادینے کی فوٹیج ملاحظہ کریں
— Abdul Majeed Sajid (@AMajeedSajid) December 31, 2020
متاثرہ بہن بھائی فیکٹری ملازم گھر جارہے تھے،پولیس نے سوئٹر بھی اتروا لیا،اور چوکی انچارج نے بہن کی خود تلاشی لی@OfficialDPRPP pic.twitter.com/RTuwWmnODm
تفصیلات کے مطا بق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہن بھائی ایک پولیس موبائل کے پاس اٹھک بیٹھک کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ دونوں فیکٹری میں کام کرتے ہیں ، انہیں گھر جاتے ہوئے پولیس نے روک کر بدسلوکی کی۔ نوجوان نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج نے اس کی بہن کی خود تلاشی لی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو پولیس کو بدنام کرنے کیلئے موبائل کے پاس کھڑے ہو کر بنائی گئی ہے، واقعہ میں کوئی اہلکار ملوث نہیں ، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔