پی آئی اے رضاکارانہ علیحدگی سکیم ،2 ہزار ملازمین نے فارم بھر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی آئی اے کی رضاکارانہ علیحدگی سکیم کی درخواستیں وصولی کی مدت ختم ہو گئی،ابتدائی گنتی کے مطابق 2000 ملازمین نے رضا کارانہ علیحدگی کا انتخاب کیا ، ایک ہزار ملازمین کو ریلیز کے خطوط بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کے مطابق سکیم کو7 دسمبر 2020 کو دو ہفتوں کی معیاد کیلئے پیش کیا گیا تھا ،سکیم کی آخری تاریخ پہلے 22 دسمبر تھی مگر ملازمین کے اصرار پر پہلے 28 دسمبر اور پھر 31 دسمبر تک بڑھا دی گئی۔ابتدائی اعداد کے مطابق تمام محکموں کے افراد نے اس کو حاصل کیا جن میں اکثریت ائیرپورٹ سروسز، کمرشل اور فلائٹ سروسز کی ہے۔
اس سکیم کے ذریعہ افرادی قوت کو کم کرنا بزنس پلان کا کلیدی حصہ تھا ،پی آئی اے کے مطابق رضاکارانہ علیحدگی سکیم کے تحت بیس فیصد تک افرادی قوت کم کرنے میں کامیاب ہوئے، اس سکیم کے تحت پی آئی اے تقریبا اڑھائی ارب سالانہ کی بچت کرے گی یہ سرمایہ کاری دو سال کے قلیل عرصے میں واپس حاصل ہوجائے گی۔