قومی اسمبلی اجلاس ۔۔حکومت کے 28اور اپوزیشن کے 33 ارکان غیر حاضر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے اپنی حاضری یقینی نہیں بنائی۔دونوں طرف سے61 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے 151 ممبران اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ حکومت اور اتحادیوں کے 28 ممبران قومی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے ۔ اسی طرح اپوزیشن کے 129 ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کے 33 ممبران قومی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں زور دار دھماکا۔۔۔4 افراد جاں بحق،15 زخمی