شہرقائد میں اومی کرون کے ڈیرے، ایک ہی گھر کے 11 افراد میں وائرس کی تصدیق

Dec 31, 2021 | 01:05:AM

(24 نیوز) لاہور سے کراچی پہنچنے والی ایک فیملی کے 11 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون کے یہ کیسز کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان میں سامنے آئے۔ متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ متاثرین میں آٹھ خواتین اور تین مرد شامل ہیں ، متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔ مجموعی طور پر کراچی میں اب تک اومی کرون کے 44 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت کی حالت تشویشناک۔۔۔ہسپتال سے تصویر سامنے آگئی
متاثرہ فیملی میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈاؤ یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی گئی۔ڈاو¿ یونیورسٹی کے ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایا۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈاو¿ یونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت کی حالت تشویشناک۔۔۔ رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ٹوئٹ نے لوگوں کو پریشان کردیا

مزیدخبریں