ایک اور بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان 

Dec 31, 2021 | 10:02:AM

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز اور وکٹ کیپر ڈی کوک نے عالمی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ایک اور اعزازکپتان بابر اعظم کے نام
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے جمعرات کو فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈی کوک نے ایسے موقع پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جب بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں بری طرح شکست دے چکا ہے ۔اس موقع ڈی کوک نے کہا کہ ”میرے لئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ایک مشکل کام ہے ۔ میں نے اس معاملے پر کافی سوچ بچار کی ہے ۔ہم ایک ننھے مہمان کو دنیا میں خوش ا ٓمدید کہنے والے ہیں اس لئے میرے لئے کرکٹ کو وقت دینے کیلئے نہیں میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں“
29 سالہ ڈی کاک نے 2014 میں پورٹ الزبتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ 54 میچوں میں انہوں نے 38.82 کی اوسط اور 70.93 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ 3300 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام چھ سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کے سٹار بلے باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مزیدخبریں