میک اپ آرٹسٹ کا کمال۔۔۔خود کو شاہ رخ خان بنا دیا

Dec 31, 2021 | 10:09:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی میک اپ میں مہارت کسی بھی کردار کی شبیہ میں اپنی شکل تبدیل کر سکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ ڈکشیتا اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ وہ اپنی شکل کسی بھی کردار کی شبیہ میں تبدیل کرسکتی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

 واضح رہے ڈکشیتا نے گوگل سے شاہ رخ خان کی تصویر کا انتخاب کیا اور پھر میک اپ کر کے خود کو 80 فیصد تک اُسی حلیے میں ڈھالا اور پھر اُسی انداز سے تصاویر بھی بنائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو مداح ڈکشیتا کا فن دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے ہم شکل یا آواز نکالنے والوں کو دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    سکول ٹیچر کاجہاز میں دوران سفر کورونا مثبت آنے پر فوری اقدام۔۔۔۔

مزیدخبریں