(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سسٹی کرنے کی منظوری دی ہے اور یہ منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا بے قابو۔۔ امریکا اور یورپ میں تباہی مچا دی۔۔
واضح رہے کہ نیپرا کے اس فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہو گا۔نیپرا کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کے لیے ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان