(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کرسکتا۔۔ مارچ تک پنجاب میں تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہوگا
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاو¿س لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی ہم چاہتے ہیں کہ دور دراز کے رہائشی ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر آئے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلاحی ریاست کا ماڈل آج مسلمان ممالک میں نہیں، یورپ میں نظر آتا ہے، ہم پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے لئے کاروبار کی غرض سے 5 لاکھ اور گھر کی تعمیر کے لئے بلاسود 27لاکھ قرض دیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ہیلتھ کارڈ پر 10 لاکھ روپے تک کا علاج کسی بھی اسپتال سے کرایا جاسکتا ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ اب حکومت اسپتال بنانے کے لیے پیسہ نہیں لگائے گی لوگ خود آکر اسپتال بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں لڑائی ۔۔۔کیس تھانے پہنچ گیا
صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کرسکتا۔۔۔عمران خان
Dec 31, 2021 | 12:44:PM