(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے نئے سال پر آتش بازی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری۔۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال کی خوشی میں آتش بازی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نئے سال کی خوشی میں آتش بازی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نئے سال کی خوشی میں فائر شو ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہو رہا اور نئے سال کی خوشی میں عوام کو انجوائے کرنے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو سعودی عرب میں بھی آتش بازی ہوتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی بلے باز لفٹ میں پھنس گئے۔۔پھر کیا ہوا؟؟