سیکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔2دہشتگرد ہلاک۔۔ 4 جوان شہید

Dec 31, 2021 | 13:22:PM

(ویب ڈیسک)ٹانک اور میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان وطن پر قربان ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کونیاسال انجوائے کرنے دیں۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آتش بازی کیخلاف درخواست خارج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک اور میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ٹانک میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔میرعلی میں بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور ایک دہشتگرد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ میر علی میں آپریشن کے دوران 4 فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاءاللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ اور سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہباز عرف ذاکر اور دانیال دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مارے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ میں لڑائی ۔۔۔کیس تھانے پہنچ گیا

مزیدخبریں